1 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کی ہے۔

ابنا: پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کُُنڈی نے آج اسلام آباد میں ارنا سے گفتگوکے دوران ایران کے خلاف مغرب کی غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے۔

 فیصل کریم کنڈی نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف مغرب کے دباؤ کو بے بنیاد اور غلط بتایا اور کہا کہ ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کا کوئي جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں فروغ کے ایران کے مسلمہ حق کا یقینا" احترام کیا جانا چاہئے کیونکہ اسلامی جمہوریۂ ایران اپنی تمام ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت انجام دے رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں دباؤ کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ عظیم منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مختلف اور مزید راہیں کھلنے کا باعث بنے گا۔.......

/169